لوگوں کا خیال تھا کہ ہم ہندوستان کو ہراہی نہیں سکتے:سرفراز

لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے اتوار کو کہا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ ہم ہندوستان کو ہرا نہیں سکتے ۔لیکن ٹیم نے ایک ٹیم کی شکل میں کھیل کر ہندوستان کو کراری شکست دے کر اس خیال کی تردید کر دی اور ناقدین کے منھ بند کر دیے۔سرفراز نے مزید کہا کہ انہوں نے چمپینز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں، جو ہندوستان کے خلاف کھیلا گیا تھا، شکست کے بعد اپنے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ سرفراز نے فائنل جیتنے کے بعد کہا “پہلے میچ میں ہندوستان سے ملی بڑی شکست کے بعد میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ ٹورنامنٹ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور وہ واپسی کر سکتے ہیں۔ ہم نے واپسی کی، ہم آج فائنل کھیلے اور ہم نے ٹائٹل جیت لیا۔
” سنچری بنا کر مین آف دی میچ جیتنے والے فخرالزمان کی تعریف کرتے ہوئے سرفراز نے کہا “وہ ایک زبردست بلے باز ہے اور اپنے پہلے ہی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں انہوں نے ایک چمپین کی طرح بلے بازی کی۔ وہ مستقبل میں پاکستان کے لئے عظیم کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ ” اپنے گیند بازوں کی کارکردگی سے مسرورسرفراز نے کہا “مکمل کریڈٹ گیندبازوں عامر، حسن، شاداب، جنید اور حفیظ کو جاتا ہے جنہوں نے شاندار بولنگ کی۔ یہ ایک نوجوان ٹیم ہے اور میں اپنے کھلاڑیوں کو اس کا پورا کریڈٹ دیتا ہوں۔ اس جیت سے پاکستانی کرکٹ کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ ہم اب چیمپئن ہیں اور یہ میرے اور میرے ملک کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A lot of people thought we couldnt defeat india sarfraz ahmed in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply