برازیل ڈنمارک کو اولمپکس فٹبال کے کوارٹر فائنل میں

ریو ڈی جینرو:میزبان برازیل نے ایک یکطرفہ میچ میں ڈنمارک کو 4۔0 سے شکست دے کر اولمپک مینزفٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ جبکہ میکسیکو اور دو بار کی فاتح ارجنٹائن ریو سے باہر ہو گئی ہیں۔
ابتدائی دو ڈرا مقابلوں کے بعد برازیل کو آخری آٹھ میں اپنا مقام یقینی بنانے کے لیے جیت کی ضرورت تھی اور میزبان ملک نے اس بار کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے ڈنمارک کو آسانی سے ہرا دیا۔میچ کے پہلے ہاف میں گیبرل باربوسا اور گیبرل کرائسٹ نے ابتدائی گول سے برازیل کا کام آسان کر دیا۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں سے لووان اور باربوسا نے دو اور گول داغے۔
اسی کے ساتھ گروپ اے میں برازیل سب سے اوپر رہتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا جہاں ہفتہ کو جنوبی امریکہ کی دیگر ٹیم کولمبیا کے ساتھ اس کا مقابلہ ہوگا۔تاہم اولمپک میزبان ملک سے بڑی شکست ملنے کے باوجود ڈنمارک کی ٹیم گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر رہتے ہوئے آخری آٹھ میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ نائجیریا سے ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 7212 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply