ہندوستان سے روس تک اور ویتنا م سے برازیل تک واٹس اپ اور فیس بک سروس کئی گھنٹے ٹھپ رہی

نئی دہلی: مختلف ذرائع خاص طور پر فیس بک اور ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور کئی دیگر ممالک میں فیس بک اور واٹس اپ سروس کئی گھنٹے تو منقطع رہی۔
میانمار سے روس تک اور ویتنام سے برازیل تک تمام ممالک کے صارفین نے شکایت کی کہ ان کے ملک میں بھی واٹس اپ سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
لیکن یہ سروس معطلی کتنی دیر تک رہی اس کا تو صحیح علم نہیں ہو سکا لیکن کچھ صارفین نے بتایا کہ ان کی واٹس اپ سروس نصف گھنٹے بعد ہی شروع ہو گئی لیکن کئیوں نے یہ کہا کہ دو گھنٹے بیت گئے ہیں واٹس اپن سروس باقاعدہ بحال نہیں ہوئی۔
اورآنکھ مچولی کرتی رہی۔ملیشیا اور سنگا پور مین بھی واٹس اپ استعمال کرنے والوں نے کہا کہ ان کا بھی واٹس اپ کام نہیں کر رہا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Whatsapp goes down for users in india and many other countries in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply