ہوائی میں امریکہ کا ایک میزائیل تجربہ ناکام ہو گیا

واشنگٹن: امریکہ کا خشکی سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ اس وقت ناکام ہو گیا جب زمین سے چھوڑا گیا یہ میزائل ہوائی سے ایک طیارے سے چھوڑے گئے میزائیل کو راستے میں ہی روکنے میں ناکام ہو گیا ۔
یہ ایس ایم3 بلاک2 اے میزائل ہوائی کے ایجس ایشور ٹیسٹ سائٹ سے فائر کیا گیا تھا،امریکی میڈیا کے مطابق ہوائی میں تجربے کے دوران ڈیفنس سسٹم حملہ کرنے والے میزائل کو روکنے میں ناکام رہا ، یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا سے میزائل حملے کے خدشہ کے پیش نظر کیا گیا تھا۔
30ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا جانے والایہ ایس ایم 3نامی میزائل جاپان کے اشتراک سے بنایا جار ہا ہے، میزائل کا ہدف درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کو نشانہ بنانا ہے ۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us missile defense test failed in hawaii in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply