بنگال کے 2 طلبا نے ترکی بین الاقوامی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتا

کلکتہ:آئی آئی ٹی کھڑکپور کے دو طلباءنے میڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی آف ترکی کی جانب سے منعقد ”گرین برین آف دی ائیر مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
آئی آئی ٹی کھڑکپو ر کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کے بی ٹیک کے فائنل سال کے طالب علم نے شروتی سرودے اور آسوتوش سنگھ نے کاربن ڈائی ایکسائڈ اور توانائی بحران سے نمٹنے کے طریقے اور مائیکرو لیج میڈی ایٹ کے ذریعہ گندی پانی کی صفائی سے متعلق حل پیش کیا۔
اس مقابلے میں 24ملکوں سے 328ٹیم نے حصہ لیا۔گولڈ میڈل جیتنے والے کو1,000یورو انعام میں دیا گیا ہے۔یہ انعام کا پانچوا ںایڈیشن ہے۔اس مقابلے کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر ماحولیات اور توانائی سے متعلق معلومات فراہم کیا جاتا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two bengal students win gold medals in turkey in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply