بدھ کومکمل سورج گرہن، مگر پورے ہندوستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا

نئی دہلی:مشرق بعید میں کہیں طلوع آفتاب کے وقت اور کہیں سورج کے پوری طرح نکلنے کے بعد مکمل سورج گرہن ہو گا ۔لیکن ہندوستان کے مشرقی حصے میں ہی یہ مکمل سورج گرہن نظر آئے گا
جبکہ شمالی، مغربی اور جنوبی ہند میں یہ نظر نہیں آئے گا۔ ایم پی برلا پلانیٹیریم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیوی پرساد دواری نے کہا ہے کہ ویسے بھی ہندوستان کے مشرقی علاقے میں سورج گرہن طلوع آفتاب سے پہلے یا عین اسی وقت شروع ہوجائے گا جس کے باعث سورج گرہن کا نظارہ کافی مشکل ہوگا۔
مکمل سورج گرہن بحرہند سے مشرقی ایشیائی ملکوں مثلاً انڈونیشیا، ملیشیا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، ویتنام اورسنگاپور میں مکمل نظر آئے گا۔ ان تینوں ملکوں میں یہ کم بیش ڈھائی گھنٹے تک رہے گا۔ اس میں بھی خاص طورپر انڈونیشیا میں سماترا، بورنیو اور کئی جزیروں سے اس پر فریب نظارے کو مکمل دیکھا جا سکے گا۔
ہندوستان میں کولکاتا میں صبح پانچ بج کر 51منٹ پر سورج گرہن شروع ہو گا اور چھ بج کر چھ منٹ تک زیادہ سے زیادہ جزوی سورج گرہن دکھائی دے گا۔امپھال میں سورج گرہن ایک گھنٹہ21منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Total solar eclipse on wednesday best seen from indonesia in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply