ایک بڑا کرہ ارض سورج کے قریب ترین ستارے کے اطراف گردش کر رہا ہے

پیرس:سائنسدانوں نے کہا ہے کہ ایک بڑا کرہ ارض ہمارے سورج کے قریب ترین واحد ستارے کے اطراف گردش کر رہا ہے۔سائنسدانوں کی یہ ایک زبردست کامیابی ہے جو زمین کے قریب ترین سیاروں کے جھرمٹ پر روشنی ڈال سکتی ہے۔

ماہرین فلکیات نے برنارڈ کے ستارے کاغائر مطالعہ کیا اور محسوس کیا کہ ایک منجمد مدھم روشنی کی دنیا موجود ہے جو کرہ ارض سے کم از کم 3.2گنا بھاری ہے۔

برنارڈ کا ستارہ زمین کا قریب ترین ستارہ ہے جو سرخ اور بونا قد ہے نیز زمین سے چھ لائٹ سال کے فاصلہ پر ہے۔ کاتا لونیا اور اسپین کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنسز کے اگناسی ریباس نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ سیارہ جسے برنارڈ اسٹار بی سے پہچانا جاتا ہے نظام شمسی کے باہر زمین سے قریب ترین دوسرا سیارہ ہے اور ہر233دن بعد اپنا ایک چکر پورا کرتا ہے۔

اپنے بڑے سیارے کے قریب ہونے کے باوجود یہ سیارہ سورج سے زمین کے مقابلہ دو فیصد کم توانائی حاصل کرتا ہے۔یہ اس لیے کافی اہم ہے کیونکہ یہ ہماری زمین کا قریب ترین پڑوسی ہے۔اور ہم عام طور پر اپنے پڑوسیوں سے ملنا چاہیں گے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Super earth discovered orbiting suns nearest star in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
What do you think? Write Your Comment