اسٹیفن ہاکنگز کے آخری رسوم 31مارچ کو ادا کیے جائیں گے

لندن: گذشتہ ہفتہ 76سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے عظیم سائنسداں پروفیسر اسٹیفن ہاکنگز کے آخری رسوم 31مارچ کو کیمبرج یونیورسٹی چرچ میں ادا کیے جائیں گے۔
ان کے لیے تعزیتی جلسہ گون ویلے اور کایوس کالج سے قریب ، جہاں وہ52سال سے زائد مدت تک کائنات کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھانے کے لیے کام کرتے رہے تھے، واقع سینٹ میری چرچ میں منعقد کیا جائے گا۔وہ ایک عظیم سائنسداں اور غیر معمولی انسان تھے۔ ان کا کام اور میراث برسوں زندہ رہے گی۔

ان کی ذہانت اور بذلہ سنجی کے ساتھ ان بلند حوصلگی اور استقامت پوری دنیا کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھے۔ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ہم جس کائنات کو گھر سمجھ کر اس سے محبت کر رہے ہیں وہ ابدی نہیں ہے۔ اور یہ کہ اس دنیا میں کیے گئے اعمال کی آخرت میں جزا و سزا ملے گی۔ہمیں ہمیشہ ان کی یاد ستائے گی۔
واضح رہے کہ ان کی سائنسی و تکنیکی ذہانت کے باعث انہیں آئن اسٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنسداں قرار دیا جاتا تھا۔ان کی ا یک کتاب A brief History of Time (وقت کی مختصر تاریخ) نے دنیا بھر میں دھوم مچادی تھی اور اس عالمی شہرت یافتہ تصنیف کو ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے۔وہ موٹر نیوران جیسے اعصاب کو ناکارہ کردینے والے مرض میں مبتلا تھے۔
یہ مرض انہیں محض21سال کی عمر میں لاحق ہو گیا تھا۔ اور ڈاکٹروں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ بمشکل تمام دو سال اور زندہ رہ سکیں گے۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی عمر کی پہلی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد دوسری نصف سنچری کے بھی 26سال سائنس کی خدمت میںگذار دیے۔
اس دوران ان کے تین بچے بھی ہوئے اور انہوں نے اس دوران کئی ایسے حیرت انگیز سنگ میل عبو ر کیے جو صحتمند زندگی گذارنے والا سائنسداں بھی عبور نہیں کر سکتا تھا۔ان کی تدفین عظیم ترین سائنسداں اسحاق نیوٹن اور چارلس ڈاروین کی قبروں کے قریب عمل میں آئے گی۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stephen hawkings funeral set for march 31 in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply