پھوڑوں کے علاج کے لیے انجکشن سے مریض کے جسم میں داخل کیا جانے والا نانو روبو ایجاد

نئی دہلی:سائنس دانوں نے دنیا میں پہلی مرتبہ ایسا چھوٹا ناٹو روبوٹ تیار کیا ہے کہ جیسے انجکشن کے ذریعہ مریض کے جسم میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ اس کی مدد سے سرجن پھوڑوں کو ہٹا سکتے ہیں اور بالکل صحیح جگہ پر نشانہ لگاکر دوا پہنچا سکتے ہیں۔
یہ تکنالوجی اب تک فلموں میں ہی دکھائی جاتی رہی ہے۔ مثلا ایک مشہور فلم Fantastic Voyage میں دکھایا گیاتھا کہ کچھ سائنس داں ایک شخص کے دماغ کی مرمت کے لئے انسان کے جسم کے اندر ایک چھوٹی سی نانو۔ آبدوز داخل کردیتے ہیں۔
مگر حقیقی دنیا میں اس طرح کا پیچیدہ روبوٹ تیار کرنا بہت بڑا چیلنج تھا۔ یہ نانو روبوٹ انسانی بال کی موٹائی سے 50 گنا چھوٹا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Scientists invent nano robots in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply