عالمی شہرہ آفاق برطانوی سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

لندن: عصر حاضر کے مایہ ناز و عالمی شہرت یافتہ برطانوی سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ 76سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔پروفیسر ہاکنگ کے بچوں لوسی، رابرٹ اور ٹم کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق انہوں نے بدھ کو علی الصباح کیمبرج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر داعی اجل کو لبیک کہا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ وہ نہایت دکھ و تکلیف کے ساتھ اطلاع دے رہے ہیں کہ ان کے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
وہ ایک عظیم سائنسداں اور غیر معمولی انسان تھے۔ ان کا کام اور میراث برسوں زندہ رہے گی۔ان کی ذہانت اور بذلہ سنجی کے ساتھ ان بلند حوصلگی اور استقامت پوری دنیا کے لوگوں کے لیے مشعل راہ تھے ۔ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ ہم جس کائنات کو گھر سمجھ کر اس سے محبت کر رہے ہیں وہ ابدی نہیں ہے۔ اور یہ کہ اس دنیا میں کیے گئے اعمال کی آخرت میں جزا و سزا ملے گی۔
ہمیں ہمیشہ ان کی یاد ستائے گی۔ واضح رہے کہ ان کی سائنسی و تکنیکی ذہانت کے باعث انہیں آئن اسٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنسداں قرار دیا جاتا تھا۔ان کی ا یک کتاب A brief History of Time (وقت کی مختصر تاریخ) نے دنیا بھر میں دھوم مچادی تھی اور اس عالمی شہرت یافتہ تصنیف کو ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے۔وہ موٹر نیوران جیسے اعصاب کو ناکارہ کردینے والے مرض میں مبتلا تھے ۔
یہ مرض انہیں محض21سال کی عمر میں لاحق ہو گیا تھا۔ اور ڈاکٹروں نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ وہ بمشکل تمام دو سال اور زندہ رہ سکیں گے۔ لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی عمر کی پہلی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد دوسری نصف سنچری کے بھی 26سال سائنس کی خدمت میںگذار دیے۔
اس دوران ان کے تین بچے بھی ہوئے اور انہوں نے اس دوران کئی ایسے حیرت انگیز سنگ میل عبو ر کیے جو صحتمند زندگی گذارنے والا سائنسداں بھی عبور نہیں کر سکتا تھا۔

Title: scientist stephen hawking has died aged 76 in Urdu | In Category: سائنس  ( science ) Urdu News

Leave a Reply