روس نے12جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل نہایت طاقتور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ماسکو:روس نے سیتان 2نام کا ایک ایسا خطرناک اور طاقتور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو بیک قت12جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ نیا روسی بیلسٹک میزائل کسی بھی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر پورے ملک کو تباہ کر سکتا ہے۔
روسی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہیرو شیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے۔ یہ میزائل پورے برطانیہ ، امریکہ اور فرانس کو ایک ہی حملے میں تباہ کر سکتا ہے۔
اس نئے بیلسٹک میزائل کو آر ایس 28 سرمٹ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے۔ اس میزائل نے تجربے کے دوران3 ہزار600 میلکا فاصلہ طے کر کے طے شدہ ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے ۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Russia test fires satan 2 nuclear capable ballistic missile in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply