پی ایس ایل وی سی 34راکٹ کو خلا میں کامیابی سے چھوڑاگیا،صدر جمہوریہ نے مبارکباد دی

حیدرآباد:ہندوستان نے آج خلائی میدان میں اس وقت ایک اور کامیابی کی سمت قدم بڑھایا جب آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی 34راکٹ کے ذریعہ 22سٹلائٹس کو چھوڑاگیا۔
2013 میں ڈی این ای پی آر کے ذریعہ 35سٹلائٹس کو روس نے ایک ساتھ خلا میں چھوڑا تھا۔ اسرو نے ہندوستان کے کاربوسیٹ ٹو سی سمیت تملناڈو ‘ ستیہ بھاما یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ سات کلو ستیہ بھاما سیٹ ‘ پونے کے انجینئرنگ کالج کے طلبہ کی جانب سے تیار کردہ چار کلو کے سٹلائٹ ‘ انڈونیشیا کے تین سٹلائٹ ‘ جرمنی کے دو ‘ کنیڈا امریکہ کے سٹلائٹس اس طرح جملہ تیرہ سٹلائٹس کو ایک ساتھ کو چھوڑاہے۔ 2008میں اسرو نے ایک ساتھ دس سٹلائٹس کو چھوڑا تھا۔
اب اسرو نے 22سٹلائٹس کو ایک ساتھ چھوڑکر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔اس مشن کی کامیابی پر اسرو کے سائنس دانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کو پی ایس ایل وی۔ سی34 کو کامیابی سے لانچ کیے جانے کے لیے مبارکباد دی ہے۔ یہ سیٹلائٹ ایک سنگل مشن کے تحت بھیجا گیا ہے اور اس میں کارٹوسیٹ۔2 سیریز کے سیٹلائٹ اور 19 معاون مسافر سیارچے شامل ہیں۔ اس طریقے سے یہ ایک ریکارڈ کے طور پر 20 سیارچوں کو لیکر مدار میں گیا ہے۔
اِسرو کے چیئرمین اے ایس کرن کمار کے نام اپنے پیغا م میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ ”میں آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو پی ایس ایل وی۔ سی34 کو کامیابی سے مدار میں پہنچانے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ سیارچہ کارٹوسیٹ۔ 2 سیریز سیارچے او ر19 معاون مسافر سیارچوں کے ساتھ 20 سیارچوں کے ریکارڈ کے ساتھ مدار میں پہنچا ہے

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pslv c 34 with 20 satellites lifts off from sriharikota in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply