پاکستان نے بابر 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں تیار 700 کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ’بابر ٹو‘ کروز میزائل کا تجربہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل زمین اور سمندر میں 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کروز میزائل ’بابر ٹو‘ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کا بھی حامل ہے جبکہ یہ جی پی آر ایس نیویگیشن کی غیر موجودگی میں بھی اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل کئی قسم کے جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نچلی پرواز کرسکتا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حامل کروز میزائل بابر کسی بھی علاقے میں اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائل بابر ٹو سسٹم پاکستان کے اسٹریٹجک دفاع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan successfully test of babar2 misael in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply