سائنس نے ثابت کر دیا کہ کرہ ارض پر اربوں سال پہلے بھی زندگی تھی

واشنگٹن/ٹورنٹو : (یو این آئی) زمین پر اربوں سال پہلے بھی زندگی موجود تھی جس کے اب سائنسی شواہد مل گئے جو کناڈا اور خلیج ہڈسن کے علاقے سے سمندر کی تہہ میں انتہائی قدیم حیاتیاتی باقیات سے ملے ہیں۔ یہ انکشاف سائنسی تحقیقی جریدے ’نیچر‘ کے ایک تازہ شمارے میں مطبوعہ تازہ ترین ریسرچ کے نتائج کے ذریعے کیا گیا ہے۔تحقیقی نتائج کے مطابق ماہرین کو کناڈا میں خلیج ہڈسن کے علاقے میں ایک سمندری معدنی چٹان سے ایسی مائیکروسکوپک ٹیوبیں اور حیاتیاتی اجزاکی باقیات ملی ہیں جو اس بات کا پتہ دیتی ہیں کہ زمین پر کم از کم بھی قریب تین ارب 77 کروڑ برس قبل بھی زندگی موجود تھی۔
جریدے کے مطابق یہ مائیکروفوسلز دراصل بیکٹیریا کی طرح کے یک خلیاتی مائیکروبز کی ایسی انتہائی قدیم باقیات ہیں، جو اربوں سال گزر جانے کے نتیجے میں اب تک معدنی شکل اختیار کر چکی ہیں اور اب نامیاتی چٹانی شکل میں سمندر کی تہہ میں پائی جاتی ہیں۔ سائنسدانوں کو اس سے قبل کبھی اربوں سال پرانے ایسے ٹھوس شواہد نہیں ملے تھے جن سے پتہ چلتا کہ اپنی قدیم سے قدیم ترین حالت میں بھی زمین پر زندگی کس وقت موجود تھی۔ ’نیچر‘ میں مطبوعہ تفصیلات کے مطابق یہ 3.77 بلین سال سے 4.3 بلین سال تک پرانے مائیکروفوسلز جن کی موٹائی ایک عام انسانی بال کی موٹائی سی بھی کم ہے۔ ایسے بیکٹریا کی وجہ سے بنے ہیں جو سمندر کی تہہ میں ہائیڈرو تھرمل خطوں میں لوہے کے مختلف ایٹموں پر گزارہ کرتے ہوئے زندہ رہتے تھے۔
قبل ازیں زمین پر انسانی زندگی کے قدیم ترین شواہد کے طور پر جو مائیکروفوسلز ملے تھے، وہ زیادہ سے زیادہ بھی 3.46 بلین سال پرانے تھے۔ اس تحقیقی عمل کے سربراہ میتھیو ڈوڈ یونیورسٹی کالج لندن کے ماہر حیاتیات ہیں جن کا کہنا ہے کہ ”اس نئی دریافت کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اب ہمیں یہ پتہ چل چکا ہے کہ زمین پر زندگی کی ابتدا اس وقت کیسے ہوئی، جب وہ اپنے ارتقاءکے ابتدائی مراحل سے گزر رہی تھی“۔ یہ تحقیق یہ سوال بھی قائم کرتی ہے کہ اگر زمین پر زندگی کی ابتدااتنی جلد ہو گئی تھی تو بعید نہیں کہ دوسرے سیارے بھی اس عمل سے گزرے ہوں۔بالفرض ایسا نہیں تو زمین اس لحاظ سے انفرادی نوعیت کا سیاہ ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oldest fossil ever found on earth shows organisms thrived 4 2bn years ago in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply