دل کے مریضوں کے لیے دوبئی کا ایک ڈاکٹرخوشیوں کی نوید لایا

دوبئی: دل کے وہ مریض جن کے والو بند ہیں یا سکڑ رہے ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ دوبئی کے ایک ڈاکٹر نے ایک نئے جراحی عمل سے دل کے ان بند دریچوں کو جن سے دل تک خون کی رسائی متاثر ہو رہی ہے، کھولنے کے لیے ایک نئی تکنک ایجاد کی ہے۔

اس نئی سرجیکل ٹیکنک کا ”ٹائی ناٹ“ کے نام پر ”ہارٹ ناٹ“ یا ” دی دوبئی اسٹچ“نام دیا گیا ہے۔اس تکنک کو عالمی سطح پر استعمال کیا جارہا ہے۔یہ بہت کم خرچے والی سرجری ہے اور پوراسینہ چاک کرنے کے بجائے سینہ میں صرف دو سوراخ کرکے’ ہارٹ والو‘ کو فعال بنایا جا سکتا ہے ۔

اس تکنک سے دوبئی ہیلتھ اتھارٹی میں خفیف تکلیف دہ کارڈیو تھوراسیک سرجری ( ایم آئی سی ایس) کے ڈائریکٹر اور مشیر ڈاکٹر فوزی صفادی شہرہ آفاق ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر صفادی نے کہا کہ یہ ٹیکنک کم سے کم درد دینے والی جراحت کے عین مطابق ہے۔اس سے قبل ڈاکٹروںکو بند والو کھولنے کے لیے پورا سینہ چاک کرنا پڑتا تھااور لیکیج روکنے کے لیے”ایڈجسٹمنٹ اسٹچ“ کی ضورورت پڑتی تھی۔لیکن دوبئی اسٹچ متعارف کرادینے کے بعد سرجری میں کم سے کم جراحی عمل ہوتا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Now heart valve repair can be done through 2 holes on chest in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply