شمالی کوریاکے ایک اور میزائل تجربے سے قیام امن کے لیے جنوبی کوریا کی نئی حکومت کی امیدیں فنا

سیول:جنوبی کوریا نے آج کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کو کئے گئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کی کامیابی سے جہاں اس نے ’جدید ترین ٹیکنولوجی‘حاصل کر ملی وہٰن ایک ہفتہ کے اندر ا سدوسرے میزائل تجربہ سے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان قیام امن کے لیے نئی حکومت کی امیدیں خاک میں مل گئیں۔
جنوبی کوریا کے مشتر کہ چیف آف اسٹاف کے ترجمان روہ جے چون نے کہا،”جنوبی کوریا اور امریکی خفیہ افسروں کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی میزائل ٹیکنولوجی کی معتبریت میں اضافہ کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنولوجی حاصل کی ہے۔“ مسٹر روہ نے کہا کہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیوکلیائی میزائل کو آخری مرحلے میں سمت کنٹرول کرنے کی ٹیکنولوجی حاصل کرچکا ہے جس کی تصدیق کےلئے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

Title: north korea tests another missile | In Category: سائنس  ( science )

Leave a Reply