شمالی کوریا نے مزید4میزائلوں کا تجربہ کیا : جنوبی کوریا

سیول: جنوبی کوری کی فوج کے ایک بیان کے مطابق شمالی کوریا نے آج اپنے مشرقی ساحل سے مزید کئی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ۔ فوج کے مطابق یہ میزائلیں ہوا میں 200 کلومیٹر تک گئیں۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی شہر وانسن سے جمعرات کی صبح کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ۔
اس کی اطلاع ملتے ہی جاپان کے وزیر خارجہ فومیو کشیڈا نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب ہم اس قسم کی اشتعال انگیزکاررواﺅں کو برداشت نہیں کرسکتے۔تاہم انہوں نے کہ یہ میزائل نہ تو جاپانی حدود میں گرے اور نہ ہی اس کی سلامتی پر فوری طور پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد کیے گئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ شمالی کوریا نے یہ تجربہ کیا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea test fires more land to ship missiles in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply