شمالی کوریا نے مزید دو بالسٹک میزائل تجربے کیے

سیول: شمالی کوریا نے آج اپنے مغربی علاقہ کے مشرقی ساحل سے سمندر میں دو بیلسٹک میزائلوں کا پھر تجربہ کیا۔ یہ اطلاع جنوبی کوریا کی فوج نے دی ہے۔
جنوبی کوریا کےفوجی سربراہ نے کہا ہے کہ اس سے لگتا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کا متمنی ہے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا لگاتار بیلسٹک میزائل کے تجربے کررہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو ہفتہ قبل بھی شمالی کوریا نے سمندر میں تین میزائل داغ کر تجربہ کیا تھا۔
جنوبی کوریا کے ایک فوجی افسر نے بتایا ہے کہ فی الحال تجربہ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل نہیں ہوپائی ہیں۔فوجی سربراہ نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے شمالی کوریا اپنے پڑوسی ممالک پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔ جو میزائل آج داغے گئے ہیں وہ ایک ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے معلوم ہوتے ہیں۔ یہ میزائل آج جاپانی آبی حدود کے نزدیک آکر گرے تھے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے خاطر یہ میزائل تجربات کررہا ہے کیونکہ امریکہ نے جنوبی کوریا میں اپنا میزائل شکن دفاعی نظام نصب کر دیا ہے۔ شمالی کوریا نے اس کا ”جواب دینے“ کی دھمکی دی تھی۔ ادھر جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریاکے یہ میزائلی تجربہ اسکی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea missile test in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply