شمالی کوریا کے تسلسل سے کیے گئے میزائل تجر بے ناکام ہو گئے: امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج کیے گئے یکے بعد دیگرے کئی میزائل تجربے ناکام ہو گئے۔ دریں اثنا جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی اس تجربہ کے ناکام ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ امریکی پیسیفک کمان کے ترجمان کمانڈر ڈیو بینہم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کے چند سیکنڈ کے اندر ایک میزائل میں دھماکہ ہوگیا۔ بینہم نے کہا کہ پیسیفک کمان نے شمالی کوریا کی جانب سے کلما کے آس پاس کے علاقے میں کئے گئے میزائل ٹیسٹ کے ناکام ہونے کا پتہ لگایا ہے“۔
دریں اثنا سیول سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا بھی خیال ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آج کئے گئے میزائل تجربے ناکام رہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس نے کہا کہ ٹیسٹ کی تفصیلی وضاحت کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ جاپان کی خبریں ایجنسی کیوڈو نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل کے علاقے سے آج صبح کئی میزائلوں کی آزمائشی پرواز کی تھی لیکن سبھی ناکام رہیں۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea missile test ends in failure reports in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply