شمالی کوریا نے مزید تین بالسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا

سیول:شمالی کوریا نے منگل کی صبح کوریائی جزیرہ کے مشرقی سمندری علاقے سے مزید تین بالسٹک میزائیل فضا میں چھوڑے ۔ ان میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت پانچ سے چھ سو کلومیٹر کے درمیان ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ اس میزائیل کا تجربہ پانچ بجکر 45منٹ سے چھ بجکر 40منٹ کے درمیان کیاگیا۔ پانچ سے چھ سو کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیتوں کا حامل یہ میزائل جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان سمیت پورے ملک کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی فوج نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کا پتہ لگایا ہے۔تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میزائیل سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea launches three more ballistic missiles in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply