ایٹمی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت پرکھنے کے لیے شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

سیول:شمالی کوریا نے آج کہاکہ اس نے کل درمیانی سے لمبی دوری تک حملہ کرنے والی ایک نئےمیزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے اس بات کی اطلاع دی۔ کے سی این اے کے مطابق یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی قیادت میں کیا گیا۔ اس میزائل تجربہ کا مقصد بڑے پیمانہ پر نیوکلیائی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔ کم نے امریکہ پر غیرنیوکلیائی صلاحیت والے ممالک پر دھونس جمانے کا الزام لگایا اور وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ حقیقت کو نہ بھولے کیونکہ اس کا بیشتر حصہ شمالی کوریا کی میزائل حملہ کی زد میں آتا ہے۔
شمالی کوریا نے کل راجدھانی پیونگ یانگ سے شمال مغرب میں واقع کوسونگ علاقہ سےایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 787 کلومیٹر تک آسمان میں گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق اس میزائل کے حملہ کرنے کے صلاحیت کم از کم 4000 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے ۔دریں اثناجنوبی کوریا کی فوج نے آج کہا کہ شمالی کوریا کے درمیانی فاصلہ سے طویل فاصلے تک مارکرنے والی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کئے جانے اور اعلیٰ درجے کی میزائل تکنیک حاصل کرنے کے شمالی کوریائی دعوے کی جانچ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

Title: north korea launches a new missile | In Category: سائنس  ( science )

Leave a Reply