شمالی کوریا نے دو میزائلوں کا تجربہ کیا،جاپان نے فوج کو چوکس کر دیا

سیول: امریکی و جنوبی کوریائی افسران کے مطابق شمالی کوریا نے بدھ کے روز درمیانی فاصلے تک مارکرنے والے اپنے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ۔ امریکی پیسیفک کمانڈ کے ترجمان کمانڈر ڈوے بنہام کے مطابق داغے جانے والے دونوں میزائل درمیانی دوری تک مار کرنے والے مسودان میزائل ہیں جن کی مار کرنے کی طاقت 2500تا4000کلومیٹر ہے۔
جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے پہلے میزائل کا تجربہ ناکام ہونے کے بعد دوسرا میزائل داغا جس نے 400کلو میٹر فاصلہ طے کیا۔ امریکہ کے مطابق شمالی کوریا کے دونوں میزائل جاپان کے نزدیک سمندر میں جا گرے۔ جبکہ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس کے پہلے میزائل کا تجربہ بھی کامیاب رہا اس کے دو گھنٹے بعد ہی اس نے دوسرا میزائل بھی داغا ۔
جاپان نے شمالی کوریا کے میزائلوں کے لانچ کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اس عمل سے اس نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے قرار داد کی خلاف ورزی کی ہے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل لانچ سے پیدا ہونے والی سکیورٹی کی صورت حال پر غور کرنے کے لئے اپنی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائی ہے۔دوسری جانب جاپان نے اپنی فوج کو الرٹ کر دیا۔تاہم اس نے یہ بھی کہا کہ اس سے اس کی سکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: North korea fires two missiles south korea says in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply