اسرو کے کارٹوسیٹ 11-نے پہلی تصویر بھیجی

نئی دہلی: ایک ناکام سیٹلائٹ مشن کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے 12جنوری کو کارٹو سیٹ 11-سریز میں 2018میں اپنے پہلے تجربہ میں قابل ذکر کامیابی حاصل کر لی۔
31سیٹلائٹس بشمول ہندوستان کے100ویں سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا نے کے بعد کارٹو سیٹ 11-نے اپنی پہلی تصویر بھیج دی۔ اسرو کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں مدھیہ پردیش کے ایک شہر اندور کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے جس کے وسط میں ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم بھی نظر آرہاہے۔
یہ تصویر بنگلور ہیڈ کوارٹر کی خلائی ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔کارٹوسیٹ 11-سریز ایک جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے ۔سیٹلائٹ سے بھیجی گئی تصاویر جغرافیائی طلاعاتی نظام کے ایپس کے علاوہ نقشہ نگاری، شہری و دیہی سدھار ،ساحلی زمین کے استعمال اور ریگولیشن کے لیے بھی مفید ثابت ہوں گے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nearly a week after its launch isros cartosat ii beams back first image in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply