ناسا نے زمین برابر 10 سیاروں سمیت219نئے سیارے دریافت کیے

واشنگٹن:حال ہی میں امریکی خلائی ادارہ ”ناسا“ نے ماہرین فلکیات اور کیپلر خلائی دوربین کی مدد سے دو لاکھ ستاروں کا مشاہدہ کرنے کے بعد 219 نئے سیارے دریافت کیے ہیں، جن میں سے 10 سیارے ایسے ہیں جن کا حجم، رقبہ اور درجہ حرارت زمین کے برابر ہے اور ان پر زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ دس سیارے پتھریلے ہیں اور اپنے ستارے سے اتنے فاصلے پر ہیں کہ اگر وہاں پانی موجود ہے تو سیارہ مائع حالت میں رہ سکتا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق 2009 میں ناسا نے کیپلر دوربین کا پروگرام شروع کیا تھا جس کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ کیا زمین جیسے سیارے شاذ و نادر ہی پائے جاتے ہیں یا عام ہیں۔ اب جب کہ ماہرین نے نئے سیارے دریافت کئے ہیں تو اس سوال کا جواب دینے کی پوری کوشش کرینگے۔ ناسا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناسا نے کیپلر دوربین کی مدد سے پچھلے 4 سال میں چار ہزار سے زائد سیارے دریافت کئے ہیں تاہم ان میں پچاس کی جسامت اور درجہ حرارت زمین جیسا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nasas kepler mission finds 10 earth size exoplanets 209 others in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply