چھہ ہزار مربع گز کا ایک کھرب ٹن وزنی برفانی تودہ انٹارکٹیکا سے الگ ہو گیا

لندن:یو کے واقع ایک ریسرچ ادارے کے مطابق اس کی ٹیم نے مشاہدہ کیا ہے کہایک برفانی تودے جس کا حجم 5800مربع گز اور وزن ایک کھرب ٹن ہے انٹارکٹیکا کے برفانی خطے لارسن سی سے ٹوٹ کر الگ ہوگیا ۔ اس تودے کا برفانی خطے سے ٹوٹ جانے کا مشاہدہ امریکی سیٹیلائٹ نے لارسن سی آئس شیلف کے علاقے کے اوپر سے گزرتے ہوئے کیا۔ سائنسدانوں نے پہلے پہل 2014 کے دوران لارسن کے مقام پر برف میں ایک لمبی دراڑ نمودار ہونے کا مشاہدہ کیا تھا، جس کے بعد سے اس علاقے پر خصوصی توجہ دی جانے لگی۔ سائنسدانوں کے مطابق گزشتہ 30 برسوں میں ٹوٹنے والا یہ برف کا سب سے بڑا تودہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے کیونکہ اتنے بڑے برفانی تودے کو پہلی بار انٹار کٹیکا سے الگ ہوتے دیکھا گیا۔ اس سے قبل 1995 میں اس سے 50 فیصد چھوٹا تودہ روس آئس شیلف سے الگ ہوتے دیکھا گیا تھا۔اپنی بہت بڑی جسامت کی وجہ سے متوقع طور پر یہ برفانی تودہ بہت آہستہ حرکت کرتا ہو آئندہ چند ماہ میں انٹارکٹیکا سے خاصا دور ہوجائے گا اور پھر نسبتاً گرم سمندری پانی میں پہنچنے کے بعد بتدریج پگھل کر ختم ہوجائے گا۔ اگرچہ اتنا بڑا برفانی تودہ حیران کن لگتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق اس سے سمندری سطح نہیں بڑھے گی۔ناسا اور میداس کے مطابق یہ برفیلہ خوفناک تودہ پیر اور بدھ کی درمیانی مدت میں برفانی براعظم سے الگ ہوا ہے۔ناسا اور میداس کے سائسنداوں کا کہنا ہے کہ یہ معمول کا واقعہ ہے ۔صرف قابل ذکر اس کا حجم اور وزن ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Massive iceberg breaks away from antarctica in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply