دنیا کے سب سے معمر خلا باز جان گلین95سال کی عمر میں انتقال کر گئے

اوہائیو:زمین کے گرد چکر لگانےوالے پہلے امریکی اور دنیا کے سب سے معمر خلا باز جان گلین کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 95 سال کے تھے۔ پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ جان گلین کو ایک ہفتہ قبل اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے جیمز کینسر اسپتال میں داخل کرایاگیا تھا جہاں جمعرات کی سہ پہر ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ امریکی فوج کے ان سات ٹیسٹ پائلٹوں میں شامل تھے جنہیں 1959ءمیں امریکہ کے پہلے خلا بازوں کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ان پائلٹوں کے گروپ کو ’مرکری سیون‘ کے نام سے جانا جاتا تھا اور گلین اس گروپ کے آخری رکن تھے جو بقید حیات تھے۔ ’ناسا‘ کا حصہ بننے سے قبل بطور فوجی پائلٹ جان گلین نے دوسری جنگِ عظیم اور کوریا کی جنگ میں حصہ لیا تھا ۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: John glenn american hero of the space age dies at 95 in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply