ستیش دھون خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ چھوڑنے کے وقت میں 4منٹ کی تخفیف

حیدرآباد :پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ کو چھوڑنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے اب اسے 15 فروری کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم اسرو کی جانب سے چار منٹ پہلے چھوڑا جائے گا۔ اسرو کے ضلع نیلور میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے اسے 9:32 بجے کو چھوڑا جانے والا تھا تاہم سائنسدانوں نے اسے چھوڑنے کا وقت 9:28 بجے مقرر کیا۔ 14 فروری کو صبح 5:48 بجے الٹی گنتی شروع ہوگی۔ اسرو ایک ساتھ103سٹلائیٹس کو چھوڑتے ہوئے ایک نیاریکارڈ قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ان سٹلائیٹس کو چھوڑا جائے گا۔.ان سٹلائیٹس کو پولار سٹلائیٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی)کے ذریعہ چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔جن سٹلائیٹس کو چھوڑا جانے والا ہے ان میں تقریبا100سٹلائیٹس بیرونی ممالک کی خلائی ایجنسیوں ،یونیورسٹیوں کے ہیں۔ ورک ہارس سٹلائیٹ ،دیسی ساختہ کارٹو سیٹ ٹو ڈی سٹلائیٹ کو مدار میں چھوڑے گا۔
خلائی ایجنسی نے قبل ازیں جنوری کے اواخر میں 83سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بیرونی ممالک کی80سٹلائیٹس کو چھوڑاجانے والاتھاتاہم اس میں مزید 20کا اضافہ کرنے سے اس میں تاخیر ہوئی۔ اس سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑنا خلائی تاریخ کی ایک اہم کامیابی ہے۔دوسری طرف وزیراعظم کے جنوبی ایشیا کے سیٹلائٹ پروجیکٹ کو مارچ میں چھوڑاجائے گا۔

Title: isros pslv c37 launch scheduled for 15 february at 900 am | In Category: سائنس  ( science )

Leave a Reply