اسرو نے سری ہر کوٹہ سے پی ایس ایل وی-سی36کامیابی سے داغا

شری ہری کوٹا: ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) نے آج ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ بردار خلائی جہاز پی ایس ایل وی-سی36 کو لانچ کیا۔ ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ ریسورس سٹیلائٹ2۔اے سے لیس خلائی جہاز کو ستیش دھون اسپیس سینٹر سے آج صبح فضا میں لانچ کیا گیا. 44.4 میٹر لمبا پی ایس ایل وی-سی 36 ایک ہزار 235 کلو وزنی ریسورس سٹیلائٹ۔2 اے کو شمسی مدار میں پہنچائے گا۔ ریسورس سٹیلائٹ۔2 اے کو پی ایس ایل وی کی 38 ویں پرواز میں فرسٹ لانچنگ پیڈ سے چھوڑا گیا۔ ریسورس سٹیلائٹ۔2 اے ایک ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ ہے، جو وسائل کی نگرانی پر مامور ہوگا۔ یہ 2003 اور 2011 میں چھوڑے گئے بالترتیب ریسورس سٹیلائٹ۔1 اور ریسورس سٹیلائٹ۔2 کے مشن کا فالو اپ ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isros pslv c36 resourcesat 2a launched from sriharikota in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply