پی ایس ایل وی سی38کارٹو سیٹ2اور30دیگر سیارچوں کو لے کر خلا میں پرواز کر گیا

سری ہری کوٹا، آندھرا پردیش: ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے پی ایس ایل وی سی 38 راکٹ نے آج یہاں ستیش دھون خلائی مرکز سے ارضیاتی سروے سٹیلائٹ کارٹوسیٹ -2 اور 30 دیگر چھوٹے سٹیلائٹ کے ساتھ پرواز کی۔ اسرو نے بتایا کہ 28 گھنٹے کی الٹی گنتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد اس لانچنگ گاڑی نے صبح نو بج کر 29 منٹ پر اڑان بھری۔ کارٹوسیٹ -2 سیٹلائٹ سرحد پر ہونے والی ہر ایک سرگرمی کی نگرانی رکھے گا اور اس سے ہندوستان کی فوجی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ لانچ کیے گئے 712 کلو گرام وزنی کارٹوسٹ -2 سیریز کا یہ سٹیلائٹ کے ساتھ تقریبا 243 کلو گرام وزنی 30 دیگر سٹیلائٹ کو بھی ایک ساتھ لانچ کیا گیا۔
پی ایس ایل وی سی 38 کے ساتھ بھیجے گئے ان تمام سٹیلائٹس کا مجموعی وزن تقریبا 955 کلو گرام ہے۔ ان سٹیلائٹس میں آسٹریا، فن لینڈ، اٹلی، جاپان، لاتویہ، لتھوانیا، بیلجیم، چلی، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، سلوواکیہ، برطانیہ ،امریکہ اور 13 دیگر ممالک کے کل 29 چھوٹے سیٹلائٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہندوستانی چھوٹا سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔ اسرو کے مطابق قطبی سیٹلائٹ لانچ جہاز (پی ایس ایل وی) کی یہ 40 ویں پرواز ہے۔ پی ایس ایل وی سی- 38 نے تمام سٹیلائٹس کو زمین سے 505 کلومیٹر اوپر قطبی شمسی جامد مدار میں کامیابی سے چھوڑ دیا۔ پی ایس ایل وی کی ‘ ایکس ایل’ ترتیب میں یہ 17 ویں پرواز تھی۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isros pslv c 38 with 31 satellites lifts off from sriharikota in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply