اسرو کا ایک اور سنگ میل، جی سیٹ 17 کی کامیاب پرواز

حیدر آباد:ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ ہندوستانی مواصلاتی سٹیلائیٹ جی۔ سیٹ 17-کو کل رات فرنچ گوانا کے کوروسے بھاری ایرین 5لانچر کے ذریعہ چھوڑاگیا۔ جی سیٹ 17- ٹیلی کمیونکیشنس کے موجودہ بیڑہ 17کو مستحکم کرے گا۔ یہ اسے چھوڑے جانے کے 41منٹ بعد علحدہ ہوگیا۔
ایرین 5یورپ کی خلائی بندرگاہ فرنچ گوانا سے چھوڑنے کی راہ ہموار کی گئی تھی جس میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس میں جی سیٹ 17-کے علاوہ دیگر پے لوڈس بشمول ہیلاس سیٹ 3- ‘ انمارسیٹ S EAN بھی شامل ہیں۔ 2017میں تاحال یہ ایرین 5-کی چوتھی بڑی پروا ز ہے۔ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق اسے کل شب 2:29بجے شب چھوڑاگیا۔ اسرو کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔جی سیٹ میں موسمیاتی معلومات کے آلات ہیں۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isros gsat 17 launched successfully from french guiana in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply