اسرو فروری کے پہلے ہفتہ میں بیک وقت103 سیٹلائٹس چھوڑ کر ایک نیاریکارڈ قائم کرے گا

حیدرآباد :ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)ایک اور کامیابی کی سمت پیش قدمی کر رہی ہے۔اسروفروری کے پہلے ہفتہ میں ایک ساتھ103سٹلائیٹس کو چھوڑتے ہوئے ایک نیاریکارڈ قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ان سیٹلائیٹس کو چھوڑا جائے گا۔ان سیٹلائیٹس کو پولار سیٹلائیٹ لانچ وہیکل(پی ایس ایل وی)کے ذریعہ چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔جن سیٹلائیٹس کو چھوڑا جانے والا ہے ان میں تقریبا100سیٹلائیٹس بیرونی ممالک کی خلائی ایجنسیوں ،یونیورسٹیوں کے ہیں۔
خلائی ایجنسی نے قبل ازیں جنوری کے اواخر میں 83سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بیرونی ممالک کی80سٹلائیٹس کو چھوڑاجانے والاتھاتاہم اس میں مزید 20کا اضافہ کرنے سے اس میں تاخیر ہوئی۔اس سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑنا خلائی تاریخ کی ایک اہم کامیابی ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro to launch record 103 satellites at one go in february in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags:

Leave a Reply