انسیٹ۔3 ڈی آر8 ستمبر کو چھوڑا جائے گا

بنگلور:ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) آٹھ ستمبر کو موسمیاتی معلومات دینے والا چوتھا سیٹلائٹ انسیٹ۔3 ڈی آر لانچ کرے گی۔ اسرو نے آج بتایا کہ انسیٹ۔3 ڈی آر آٹھ ستمبر کو شام 4.10 بجے آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھور خلائی مرکز سے داغا جائے گا۔
یہ ملک میں بنایا گیا جدید موسمیاتی سیٹلائٹ ہے جس میں امیجنگ سسٹم اور ایٹموسفیرک ساونڈر لگے ہوئے ہیں۔ اسے لانچنگ گاڑی جی ایس ایل وی۔ایف 05 سے داغا جائے گا۔
اس کے داغے جانے سے اسرو کی موسم سے متعلق پرانی مہمات میں تسلسل آئے گا اور موسمیاتی معلومات دینے اور بچاؤ کام میں مدد فراہم کرنے کی اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro to launch insat 3 d r on 8 september in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags:

Leave a Reply