پی ایس ایل وی سی 37 کو کامیاب بنانے کیلئے اسرو کے سائنسدانوں نے پوجا کی

نیلور(آندھراپردیش) : (یواین آئی )پی ایس ایل وی سی 37 کو کامیاب بنانے کیلئے اسرو کے سائنسدانوں نے پوجا کی۔ پی ایس ایل وی سی 37 راکٹ کے ذریعہ کل 104 سٹلائٹس کو مدار میں چھوڑا جائے گا۔ ان سائنسدانوں نے پی ایس ایل وی ماڈل کے ساتھ آندھراپردیش کے تروملا میں پوجا کی۔ ہر راکٹ کو چھوڑنے سے پہلے اسرو کے سائنسدانوں کی جانب سے تروملا میں پوجا ایک روایت ہے۔
آج صبح اس راکٹ کی الٹی گنتی شروع ہونے کے بعد تروملا کے علاوہ نیلور کے سلور پیٹ اور دوسری مندر میں پوجا کی گئی پوری دنیا کی نگاہ بدھ کو ہندستان خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) کے پی ایس ایل وی۔سی 37 مشن پر ہوگی۔ اس بے مثال مشن میں ایک ساتھ 104 سیٹلائٹوں کو لانچ کیا جائے گا۔اب تک کسی ملک نے 50 سیٹلائٹ بھی ایک ساتھ نہیں داغے ہیں۔ روس نے ایک ساتھ سب سے زیادہ 33 سیٹلائٹ چھوڑے ہیں۔ لانچنگ یہاں واقع ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے صبح 9.28 بجے کی جائے گی اور مشن 28 منٹ 42.80 سیکنڈ میں مکمل ہو جائے گا۔ مشن میں اہم سیٹلائٹ 714 کلو گرام وزن والا ?ارٹوسیٹ -2 سیریز سیٹلائٹ ہے جو اسی سیریز کے پہلے لانچ کئے گئے دیگر مصنوعی سیاروں کی طرح ہے۔
اس کے علاوہ اسرو کے دو اور 101 غیر ملکی بہت چھوٹے (نینو) مصنوعی سیارے بھی لانچ کئے جائیں گے جن کا مجموعی وزن 664 کلو گرام ہے۔اسرو کے دو انتہائی چھوٹے سیٹلائٹ آئی این ایس-1 اے اور آئی این ایس -1 بی ہیں۔ان لانچنگ کا مقصد نئی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے۔ ان پر کل چار پیلوڈ لگے ہوئے ہیں جنہیں اسرو کے خلائی اپلی کیشن سینٹر اور لیباریٹری فار الیکٹرو آپٹک سسٹمز نے بنایا ہے۔غیر ملکی مصنوعی سیاروں میں اسرائیل، قزاقستان، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ایک۔ایک اور امریکہ کے 96 سیٹلائٹ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قطبی سیٹلائٹ لانچ گاڑی(پی ایس ایل وی) کی طرف سے لانچ کئے گئے مصنوعی سیاروں کی تعداد بڑھ کر 206 ہو جائے گی۔ اسرو کی یہ قابل اعتماد لانچنگ گاڑی اب تک 122 مصنوعی سیاروں کو کامیابی سے خلا میں قائم کر چکا ہے۔
اس میں 79 غیر ملکی اور 43 دیسی سیٹلائٹ شامل ہیں۔ لانچنگ کے 17 منٹ 29.80 سیکنڈ بعد لانچنگ گاڑی 510 کلومیٹر کی اونچائی پر پہنچ کر سب سے پہلے ?ارٹوسیٹ -2 کو اس کے مدار میں نصب کرے گی۔ لانچنگ سے 17 منٹ 39.80 سیکنڈ میں آئی این ایس-1 اے اور 17 منٹ 40.30 سیکنڈ میں آئی این ایس -1 بی لانچ گاڑی سے الگ ہو جائے گا۔ اس دوران اس کی بلندی میں اضافہ جاری رہے گا۔ اس کے بعد ایک ایک کر کے تمام 101 غیر ملکی سیٹلائٹ چھوڑے جائیں گے اور پورا مشن 28 منٹ 42.80 سیکنڈ میں مکمل ہو جائے گا۔ آخری مصنوعی سیارہ کے الگ ہوتے وقت لانچنگ گاڑی کی بلندی زمین سے 524.075 کلومیٹر ہوگی۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro scientists perform puja for pslv c37 success in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply