اسرو نے جی سیٹ۔9 کوخلا میں روانہ کر کے خلائی شعبہ میں ایک اور کامیابی حاصل کی

سری ہری کوٹہ:( یواین آئی )ہندوستان نے خلائی شعبہ میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے اور اس سلسلہ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہواہے کیونکہ جنوبی ایشیائی سیٹلائٹ یا جی سیٹ۔9کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے جی ایس ایل وی۔ ایف 09 سیٹلائٹ کے ذریعہ خلا میں چھوڑا گیا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو ) کے ذرائع نے کہا کہ گزشتہ روز ایندھن بھرنے کا عمل مکمل ہوگیا تھا اور الٹی گنتی شروع ہوگئی تھی۔
اسے پاکستان کے ماسوا جنوبی ایشیائی ممالک میں تعاون کا ایک تحفہ سمجھا جارہا ہے۔2230کلو وزنی یہ سیٹلائٹ ہندوستان کے پڑوسیوں جیسے نیپال ‘بھوٹان ‘ مالدیپ ‘ بنگلہ دیش‘ سری لنکا ‘افغانستان اور دیگر ممالک کو بیشتر ٹیلی میٹری خدمات فراہم کرے گا اور ضرورت پڑنے پر دیگر ممالک کا اس میں اضافہ کیا جائے گا۔اسرو کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ یہ راکٹ آج 4:57منٹ پر سری ہری کوٹہ سے چھوڑا گیا۔ امدادی خلائی مشن نے شامل ہونے سے پاکستان کے انکار کے بعد اس کے نام کو تبدیل کیا گیا ہے۔
اس سیٹلائٹ کے ذریعہ ٹیلی کمیونکیشن ‘ ڈی ٹی ایچ ‘ موسمی آفات سماوی ‘ ٹیلی میڈیسن اور موسمی نتائج کے سلسلہ میں جنوبی ایشیائی ممالک کو مدد مل سکے گی۔ اس سیٹلائٹ مشن کی زندگی12برس ہوگی۔ جی ایس ایل وی۔ایف09‘ دراصل اپر اسٹیج سائیکروجینک کا مارک 2ورژن ہے اور یہ جی ایس ایل وی کی گیارہویں فلائٹ ہے۔ جی ایس ایل وی۔ ایف09تقریباً50میٹر اونچا اور مسلسل دیسی ساختہ سائکروجینک اپراسٹیج کا حامل ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس سیٹلائٹ کو چھوڑنے کا اعلان من کی بات پروگرام میں کیاتھا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro s gsat 9 launched in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply