اسرو نے 100واں سیٹلائٹ چھوڑ کر سنچری مکمل کی

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)نے2018سال کا آغاز 30دیگر مصنوعی سیارچوں کے ساتھ 100واں سیٹیلائٹ چھوڑ کر شاندار سنچری بنا کر کیا۔یہ اگست 2017میں آئی آر این ایس ایس کے ناکام تجربہ کے بعد، جس میں پی ایس ایل وی راکٹ خلائی گاڑی کو اپنے سے الگ نہیں کر سکا تھا، داغے جانے والا پہلا سیارہ ہے۔
چھوڑے گئے 31سیارچوں میں3ہندوستان کے اور باقی28چھ دیگر ملکوںکے ہیں۔ 44.4میٹر اونچے پی ایس ایل وی سی40نے28گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد جمعہ کی صبح 9بج کر 29منٹ پر پرواز کی۔داغے جانے کے تقریباً17منٹ اور18سکنڈ کے بعد 320ٹن وزنی راکٹ سے ایک ایک کر کے سیارے الگ ہوتے جائیںگے۔
اسرو کے نئے چیرمین سیوان کے نے اس کامیاب مشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے گذشتہ سال پی ایس ایل وی کی ناکامی کے بعد اسرو پر اعتماد برقرار رکھنے پر ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro marks milestone with launch of 100th satellite along with 30 others in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply