اسرو کا مواصلاتی سیٹلائیٹ کامیابی کے ساتھ داغا گیا

فرینچ گیانا: خلائی تحقیق کی ہندستانی تنظیم (اسرو) کا مواصلاتی سیٹلائیٹ جی سیٹ۔18 کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔ اسے فرینچ گیانا کے کورو خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا. یورپی لانچر ایرین۔5 وی اے 231 کے ذریعہ پچھلے پہر کوئی دو بجے جی سیٹ۔18 کو داغا گیا جو 32 منٹ کے بعد زمین کے مدار میں داخل ہو گیا۔
اس سیٹلائیٹ کا وزن 3،404 کلو گرام ہے۔ اسے کل داغا جانا تھا لیکن ناموافق موسم کی وجہ سے اس کی لانچنگ 24 گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔ اس مشن میں جی سیٹ -18 کے ساتھ آسٹریلیائی سیٹلائٹ اسکائی مسٹر -2 کو بھی کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔لانچ کیا گیا۔ توقع ہے کہ جی سیٹ -18 15سال تک قابل عمل رہے گا۔ یہ سی بینڈ، توسیع شدہ سی بینڈ اور کییو بینڈ پر اپنی خدمات پیش کرے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro launches g set 18 satellite in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply