ہندوستان نے ایک ساتھ104 مصنوعی سیارچے چھوڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا

نیلور (آندھراپردیش ):ہندوستان نے خلائی میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی اور ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اِسرو) نے ایک اورسنگ میل عبور کیا ہے کیونکہ اس کے پی ایس ایل وی سی 37راکٹ کومدار میں چھوڑا گیا۔ اس کی الٹی گنتی کل صبح5بجکر28منٹ پرشروع ہوئی تھی جو 16گھنٹے تک جاری رہی۔اس طرح اسرو نے آج واحد مشن میں دنیا کے سب سے زیادہ 104 سیٹلائیٹس کو چھوڑنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ روس کے قبضہ میں تھا۔دنیا میں پہلی مرتبہ اتنے زیادہ سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا تجریہ کرنے کا اعزاز اسرو کو حاصل ہوا ہے۔
104سیٹلائیٹس اِسرو کی لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی۔37 میں رکھ کر مدار میں رکھ کرآج صبح 9 بج کر 28 منٹ پر آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں واقع سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑے گئے.پی ایس ایل وی میں ہندوستان کے کارٹو سیٹ 2 سیریز والی سیٹلائیٹ بھی شامل ہے جن کا وزن 714 کیلو گرام ہے۔ زمین کے مطالعہ کے لئے اسے چھوڑا گیا ہے جہاں سے یہ زمین کی معیاری ہائی ریزولوشین تصاویر بھیجے گا۔ اس میں 104 سیٹلائیٹس بھی ہیں جن کا وزن 664 کیلو گرام ہے۔ انھیں مدار میں چھوڑا گیا ہے۔
کارٹو سیٹ 2 سیریز کے سیٹلائیٹس کے علاوہ دیگر 2 نانو سیٹلائیٹس جن کا تعلق ہندوستان سے ہے، کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے 101 نانو سیٹلائیٹس کو بھی چھوڑا گیا۔ ان میں امریکہ کے 96، اسرائیل، قزاقستان، نیدرلینڈ، سوئزرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کا ایک ایک سیٹلائیٹ شامل ہے۔ خلائی ایجنسی نے قبل ازیں جنوری کے اواخر میں 83سٹلائیٹس کو چھوڑنے کا منصوبہ تیار کیا تھا اور بیرونی ممالک کی80سٹلائیٹس کو چھوڑاجانے والاتھاتاہم اس میں مزید 20کا اضافہ کرنے سے اس میں تاخیر ہوئی۔اس سٹلائیٹس کو مدار میں چھوڑنا خلائی تاریخ کی ایک اہم کامیابی ہے۔دوسری طرف وزیراعظم کے جنوبی ایشیا کے سٹلائیٹ پروجیکٹ کو مارچ میں چھوڑاجائے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro launch pslv isro sends record 104 satellites in one go in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply