اسرو آئندہ ماہ چار ٹن وزنی راکٹ داغے گا

حیدرآباد :ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)ایک اور کامیابی رقم کرانے کے لئے تیار ہے۔اس بار اسرو کے سائنس داں ایک ساتھ چار ٹن وزنی راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے ہیں۔جی ایس ایل وی مارک تر ی ڈی ون کا آئندہ پہلی مرتبہ تجربہ کیاجائے گا۔
اب تک اسرو صرف 2.2ٹن کی سٹلائیٹ ہی چھوڑنے کی صلاحیت کا حامل تھا اور ہندوستان بھاری سٹلائیٹ کو چھوڑنے کے لئے دوسرے ممالک پر منحصر تھا لیکن اب اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات تیزی سے کئے جارہے ہیں۔اسرو نے اب چار ٹن کے سٹلائیٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آنے والے ماہ آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیشن دھون خلائی مرکز سے جی سیٹ انیس سٹلائیٹ کے ذریعہ جی ایس ایل وی مارک تری ڈی ون خلائی گاڑی کو چھوڑاجائے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Isro aims for rocket capable of launching heavier satellites in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply