کارٹو سیٹ 2نے کرہ ارض کی صاف تصاویر بھیج کر اسرو سائنسدانوں کو ایک کامیابی سے ہمکنار کر دیا

نئی دہلی: ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم (اسرو)کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ کارٹو سیٹ۔2نے، جسے آسمان میں ہندوستان کی چھٹی آنکھ کہا جاتا ہے، زمین کی واضح تصاویر واپس زمین پربھیجی ہیں۔712کیلو کے اس سٹلائیٹ کو 23جون کو آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے چھوڑ اگیا تھا۔اسرو نے اپنی ویب سائٹ پر ان تصاویر کو اپ لوڈکیا ہے۔یہ 8تصاویر ہیں جن میں زمین کافی خوب صورت نظر آرہی ہے۔
اسرو نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ بھی کیا اور اس کی تفصیلات بھی بتائیں۔اس ٹوئیٹ کے بعد کئی افراد نے اسرو کو اس کے اس کارنامہ پر مبارکباد پیش کی اور خلائی ایجنسی کو مبارکباد پیش کی۔ان تصاویر میں راجستھان کے کشن گڑھ کا نیا ریلوے اسٹیشن بھی دکھایا گیا ہے۔ساتھ ہی اس ریلوے اسٹیشن کی تصویر میں اسٹیشن کے اطراف کے علاقہ بھی دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی دوسری تصاویر میں مصر کے اسکندریہ ،دوحہ ، قطر کے اسکائی اسکریپرس بھی دکھائے گئے ہیں۔کارٹو سیٹ۔ریموٹ سنسنگ سٹلائیٹ ہے جس میں ہائی ریزولیشن تصاویر بھیجنے کی صلاحیت موجود ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias 6th eye in the sky isros cartosat 2 series satellite sends first images back to earth in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply