ہند امریکہ کے درمیان کوم کاساپر دستخط ہو گئے

نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پہلے2+2مذاکرات کے بعد کمیونی کیشنز ،کمپیٹیبلٹی ، سیکورٹی ایگریمنٹ (کوم کاسا)پر دستخط ہو گئے جس کی روسے امریکیوں کی جانب سے ہندوستانی افواج کو جدید ترین اور بہترین دفاعی تکنالوجی بہم پہنچائے جانے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور ہندوستان کی فوجوں کے درمیان انٹرآپریبیلیٹی یقینی بنانے کے لیے ایک بہترین مواصلاتی نظام قائم ہوگا ۔

مذاکرات میں ہندوستان کی نمائندگی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور وزیر خارجہ سشما سوراج اور امریکہ کی وزیر خارجہ آر پام پیو اور وزیردفاع جیمز میٹس کر رہے تھے۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ نیوکلیائی سپلائرز گروپ میں ہندوستان کے داخلے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا اور فریقین اس جانب مشترکہ پیش قدمی پر متفق ہو گئے۔

سشما نے یہ بھی کہا کہ ایچ 1بی ویزا جاری کرنے کے معاملہ پر بھی بات ہوئی ۔اور ہندوستان نے امریکہ سے اپیل کی کہ اس معاملہ کو ترجیحی بنیاد پر دیکھے۔

افغانستان پر صدر امریکی ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی پربات کرتے ہوئے سشما نے کہا کہ ہم ٹرمپ کی اس پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے مل جل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کومکاسا کے بارے میں کہا کہ اس معاہدے سے ہندوستان امریکہ سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کا اہل ہو جائے گا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India us sign comcasa for access to encrypted defence technologies in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply