آئندہ سال ہندوستان روبو کے ساتھ خلائی جہاز چاند پر بھیجے گا

نئی دہلی:ملک میں پہلی بار ایک نجی خلائی جہاز کو اگلے سال ایک روبو کے ساتھ چاند پر بھیجنے کی تیاری ہے جو چاند کی سطح پر اتر کر وہاں کی تصاویر بھیجے گا۔ خلائی شعبے کی واحد اسٹارٹ اپ کمپنی نے پہلی بار ایک روبوٹ تیار کیا ہے جو چاند کی سطح پر اتر کر 500 میٹر تک کا فاصلہ طے کرے گا اور صاف اور واضح تصاویر زمین پر بھیجے گا۔
اقوام متحدہ کے 71 ویں یوم تاسیس پر یہاں منعقدہ پروگرام میں حصہ لینے آئے ٹیمنڈس کمپنی کے ایک افسر نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ روبو کو چاند پر اتارنے کے لئے کمپنی خاص جہاز بھی بنا رہی ہے۔روبو میں لگنے والے اعلیٰ صلاحیت والے کیمرے کے لئے کمپنی نے فرانس کی خلائی ایجنسی سی این ایس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to test robotic reusable launch vehicle in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply