ہندوستان خلا میں انسانی مشن بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک بننے کی راہ پر

نئی دہلی: خلا میں خلا نوردوں کو بھیجنے کی ہندوستان کی امنگ اور ارادوں کو اس وقت زبردست تقویت پہنچی جب مرکزی کابینہ نے 10ہزار کروڑ روپے کے”گگن یان پروگرام “کو اپنی منظوری دے دی۔

اب اگر اس پروگرام کے حوالے سے روس اور فرانس کے ساتھ ہندوستان کا جو قول و قرار ہوا ہے اس پر من و عن عمل ہوگیا اورخلا باز خلا میں پہنچ گئے تو ہندوستان خلا میں انسانی مشن بھیجنے والا دنیا کا چوتھا ملک ہو جائے گا۔

یہ گگن یان پروگرام دیگر خلائی مشنوں سے باکل جدا ہے۔ چندر یان اور منگل یان اس مشن کی نسبت چھوٹے نظر آتے ہیں۔

گگن یان پروگرام کی منظوری سے متعلق جمعہ کے روز کابینہ کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 2022تک تین خلا نوردوں کو کم از کم 7روز کے لیے خلا میں بھیجا جائے گا۔

واضح ہو کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال یوم آزادی پر اپنے خطاب میں گگن یان پروگرام کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اس پروگرام پر 2022تک عمل آوری ہو جائے گی۔اس پروگرام کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہندوستان نے پہلے ہی روس اور فرانس کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to become fourth country to send manned mission in space in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
What do you think? Write Your Comment