اڑیسہ کے ساحل پر بالسٹک میزائل اگنی۔2کا تجربہ کیا گیا

بالاسور:نیوکلیائی ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے درمیانہ دوری کے بالسٹک میزائل اگنی 2کا آج اڑیسہ ساحل پر عبدالکلام انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔
آئی ٹی آر کے ذرائع نے بتایا کہ خلیج بنگال میں واقع جزیرہ سے صبح تقریباً11بجکر 24منٹ پر میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ 21میٹر اونچے اگنی دو میزائل میں دو ٹھوس ایندھن لگے ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا یا نہیں۔

Title: india test fires nuclear capable agni ii missile | In Category: سائنس  ( science )

Leave a Reply