ہندوستان نے خشکی سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

نئی دہلی: ہندوستان نے خشکی سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے کسی بھی سطح سے فضا میں25کلومیٹر کی دوری تک مار کرکے دشمن کے کسی بھی میزائل کو فضا میںہی تباہ کرنے والے میزائل بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی۔ اس میزائل میں بیک وقت مختلف سمتوں سے آنے والے میزائلوںکو آسانی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔
اس میزائل کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ خشکی سے فضا میں مار کرنے والا پہلا ایسا میزائل ہے جس میں دیسی ریڈیو فریکوئنسی نصب ہے۔اس میزائل کو کم دوری کی سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے طور پر فوج میں شامل کیا جارہاہے۔اس میزائل میں 55کلو گرام ایٹمی اسلحہ لے جانے کی طاقت ہے۔تنظیم برائے دفاعی تحقیق و فروغ(ڈی آر ڈی او)نے تیار کیا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India successfully test fires surface to air akash missile in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply