ہندوستان نے ایٹمی صلاحیت والے اگنی 1-میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

بھونیشور: ہندوستان نے اڑیسہ کے ساحل سے ایٹمی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت والے اندرون ملک تیار اگنی 1-میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق اس میزائل کی مار کرنے کی طاقت 700کلومیٹر سے زیادہ ہے۔
ہندوستانی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ نے بالاسور مین واقع عبدالکلام جزیرے سے انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج کے لانچنگ پیڈ 4-سے اس میزائل کا تجربہ کیا۔ذرائع کے مطابق یہ تجربہ فوج کے ذریعہ کم وقت میں بھی اسے تیار کرنے کی تصدیق کرتا ہے۔اس تجربہ کا مکمل کامیابی قرار دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ مشن کے تمام مقاصد اس تجربہ سے پایہ تکمیل کو پہنچ گئے۔
اگنی 1 میزائل ایک خصوصی نیوی گیشن سسٹم ہے جو اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ یہ میزائل اپنے ہدف کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔یہ 15 ٹن میٹر لمبا اور 12 ٹن وزنی یہ میزائل ایک ہزار کلوگرام تک کا وزن لے جانے کے قابل ہے۔

Title: india successfully test fires nuclear capable agni i missile | In Category: سائنس  ( science )

Leave a Reply