ہندوستان نے چین کے کئی علاقوں تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کے روزاپنی جوہری طاقت سے لیس میزائل اگنی 5-کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ ایک بین بر اعظمی بالیسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہے ۔ اس کی مار 5000کلو میٹر کی دوری تک ہے۔
اڑیسہ کے ساحل سے دور عبد الکلام جزیرے میں صبح 9بج کر53منٹ پر اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اپنی رینج کے باعث یہ میزائل چین کے کئی علاقوں تک مار کر سکتا ہے۔اگنی5-کا آخری بار تجربہ دسمبر2016میں کیا گیا تھا۔
جس کے بارے میں کہاگیا تھا کہ یہ آئی سی بی ایم سریز کا اآخری تجربہ ہے۔ آزمائشی پرواز کو مکمل کامیاب بتاتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ اس سوفسطائی میزائل نے 19منٹ کے سفر میں4900کلو میٹر فاصلہ طے کیا۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india successfully test fires agni 5 ballistic missile in Urdu | In Category: سائنس  ( science ) Urdu News

Leave a Reply