اب جس رنگ روپ کا چاہو بچہ پیدا کر لو:چینی سائنسداں کا دعویٰ

نئی دہلی: کبھی کسی نے تصور کیا ہے کہ آپ جس طرح کے بچے کی خواہش کریں اور ویسے بچے کی پیدائش ہو سکے۔ جیسے کہ آپ اگر سنہری رنگ کے بالوں والوں بیٹی ہو یا پھر گورے رنگ کا بیٹا ہو! اب شائد یہ تصور نہیں رہا کیونکہ اب جینٹکلی موڈی فائڈ بچے کو پیدا کرنا ممکن ہے۔

چین کے ایک شخص نے تحقیق کریہ دعویٰ کیا ہے کہ دنیا میں پہلی بار جینٹکلی موڈی فائڈ یعنی ڈیزائنر بے بی(genetically modified)پیدا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہینے پیدا ہوئی جڑواں بچیوں کے ڈی این اے میں بدلاؤ کے لئے کرسپر تکنیک کا استعمال کیا گیا ۔ دعویٰ یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ ڈیزائنربے بی ،ایچ آئی وی، ایڈس سے متاثر نہیں ہوگی۔

قابل غور ہے کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوا تو مستقبل میں ایسے بچوں کو جنم دیا جاسکے گا جس کی آنکھ ، بال ، جلد اور دیگر خوبیوں کا انتخاب خود اس کے والدین کر سکیں گے۔

اس تحقیق سے سائنس کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے۔ چین کے محقق کا دعویٰ ہے کہ اس نے دنیا کی پہلی جینٹکلی موڈی فائڈ بچیاں بنانے میں مدد کی ،یہ دو جڑواں بہنوں کے ڈی این اے میں ایک نئے تکنیک کے ذریعہ ردو بدل کیا گیا ہے۔

سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چئنا کے محقق ہے جیان کوئیی کا کہنا ہے کہ ” مجھے ذمہ داری کا احساس ہے کہ صرف پہلا ہی نہیں بنوں بلکہ ایک مثال قائم کروں کہ اس طرح کی چیزیں کی جائیں، ا س میں سماج کی اخلاقیات اور لوگوں پر پڑنے والے اثرکا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

محقق کا دعویٰ ہے کہ اس نے حاملہ ہونے کی خواہش میں علاج کر ارہے سات جوڑوں کے حمل میں تبدیلی کی اور اب تک صرف ایک کامیابی ہاتھ لگی ہے جو جین ایڈٹنگ CRISPR-CAS9کے ذریعہ کی گئی ۔

اس میں ڈی این اے کو کاٹ کر ایک خاص جین کو نکارا بنا دیا جاتا ہے۔ حالانکہ بہت سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جین ایڈٹنگ کی ابھی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس سے ڈی این اے کو مستقل طور پرنقصان پہنچ سکتا ہے جس سے آنے والی نسل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

لوگوں کو اس بات کی بھی فکر ہے کہ ا سکے ذریعہ ڈیزائنربچوں کا جنم ممکن ہوگا۔ یونیورسٹی آف پینسلونیا کی ڈاکٹر کرن مسنورو کہتی ہیں” میرا خیال ہے کہ ابھی اس ٹکنالوجی کے ذریعہ ایک بھی بچے کو پیدا نہیں کرنا چاہئے ،فی الحال اس کے لئے بہت جلدی ہے“۔

واضح رہے کہ’ جین ایڈٹنگ‘ بالغوں میں حال ہی میں سنگین بیماریوں کے علاج کے لئے کی گئی ہے نہ کہ پیدا کرنے کے ارادہ سے کسی حمل کی، لیکن ہے جیان کوئیی کا کہنا ہے کہ ا سکا وقت آچکا ہے ،انہوںنے کہا کہ ” کہیں نہ کہیں ،کوئی نہ کوئی یہ کر رہا ہے ، اگر میں نہیں تو کوئی اور کرے گا“۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First designer baby is here can gm offspring far behind in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.