اپولو اسپتال میں ایک مردے کے جگر کی دوسرے مریض کے جسم میں کامیاب پیوندکاری

کولکاتا:اپولو اسپتال کی انتظامیہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جگر کی پیوندکاری مکمل طور پر کامیاب رہی ہے۔ 53سالہ سمر چکرورتی کو ،جنہیں منگل کے روز اسپتال لایا گیا تھا،تمام ڈاکٹروں نے مکمل طور پر دماغی طور پر مردہ قراردیدیا تھا۔
اس کے خاندانوں نے والوں نے کثیر اعضاعطیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ضروری کاغذات پر کارروائی کرنے کے بعد اس کے جگر اور کارنیا کو ٹرانسپیلشن کیلئے کاٹ لیا گیا ہے۔یہ کام کارڈونولوجسٹ اور انسی ٹیوٹ آف گیسٹرو سائنس کے ڈائریکٹر کی گائیڈ لائن میں ڈاکٹر مکیش کمار گوئنگا اور ان کی ٹیم نے انجام دیا ہے۔اس کے لیور کو 46سالہ مدوری ساہا کے جسم میںمنتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر گوئنگا نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ دس گھنٹے آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ جگرکو نرانسپلینٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔جس مریض کی جگر پیوندکاری کی گئی ہے اس کی حالت قدرے بہتر ہے۔اگلے پندرہ دنوں تک انہیںآبزرویشن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔اگر یہ صحت مند ہوگئے تو شمال مشرقی ہندوستان میں جگر منتقل کا یہ پہلا کامیاب آپریشن قرار پائے گا۔
اس موقع پر اپولو اسپتال کے گروپ کے سی ای او۔ای آر ڈاکٹر روپالی باسو نے کہا کہ ہم عالمی معیار کا علاج کرتے ہیں۔ہمارے ڈاکٹروں اور ممبران نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: First cadaver liver transplant in kolkata appolo hospital performed in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply