سائبر وار ایٹمی جنگ سے زیادہ خطرناک ہے

سبھاش چوپڑا
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ اپلیکیشنز پر مبنی سائبر وار بھی اتنی ہی تباہ کن ہے جتنی ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔ اس کا انکشاف عالمی سطح پر نیٹ ورک میں خلل پڑنے کے حالیہ واقعہ سے 15روز قبل لندن سے شائع ہونے والے ماہانہ جریدے ایشین افئیرز میں ایک مضمون نگار نے کیا۔ متعدد ممالک بشمول امریکہ، چین اور ہندوستان اس سے متاثر ہوئے ۔ہمفری ہاکسلی نام کے مضمون نگار نے جو ماضی میں بی بی سی سے وابستہ رہ چکےہیں، یہ بھی کہا کہ سائبر ٹیکنالوجی کے استعمال میں چین ہندوستان ہی نہیں بلکہ امریکہ تک سے کہیں زیادہ آگے ہے۔
میگزین کے مئی کے ایڈیشن میں مضمون نگار نے اپنی تحریر میں اس جانب بھی نشاندہی کہ کس طرح امریکہ نے حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کے کا ایٹمی پروگرام مفلوج کرنے کے لیے اس کا ڈاٹا اور انفارمیشن تہس نہس کرنے میں سائبر ٹیکنالوجی کا کتنا کامیاب استعمال کیا۔مضمون نگار کے مطابق امریکہ 2009میں نتانز کمپلیکس میں چل رہے ایران کے ایٹمی پروگرام کو بھی مفلوج کر چکا ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyber wars more dangerous than nuclear wars in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply