ہندوستان کے دوسرے چاندمشن میں مزید تاخیر ہونا طے

نئی دہلی:ایک اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان کا دوسرا چاند مشن”چندرایان2-میں مزید تاخیر ہوگی ۔اور اب شاید یہ مشن جنوری سے پہلے ممکن نہیں ہوسکے گا۔

اکتوبر میں ہونے والا یہ چاند مشن ہندوستانی خلائی تحقیقات تنظیم (اسرو) کو ایک سال کے اندر ملنے والی دو ناکامیوں کی روشنی میں ملتوی کیا گیا ہے۔ ابتدا میں یہ مشن اپریل میں شروع ہونے کی بات کہی گئی تھی جو ملتوی ہوکر اکتوبر اور پھر دسمبر سے ہوتے ہوئے اب جنوری2019تک پہنچ گئی ہے۔

اس غیر انسانی مشن کے تحت چندریان دوئم نام کی گاڑی کو چاند کے مدار میں نصب کرنااور چاند کی سطح پر روور اتارا جائے گا۔اسے جی ایس ایل وی -ایم کے 3سے داغا جائے گا۔اگر یہ مشن کامیاب ہو جاتا ہے تو چاند پر روور اتارنے والا یہ اب تک کا پہلا مشن ہو گا۔

اگر ہندوستان دسمبر میں اپنا چاند مشن 2-مکمل نہ کر سکا تو اسرائیل اس سے پہلے اپنا چاند مشن پورا کر لے گا کیونکہ اسرائیل کی ایک کمپنی اس سال کے اواخر میں چاند پر اپنا مشن بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Read all Latest science news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from science and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Chandrayaan 2 delayed in Urdu | In Category: سائنس Science Urdu News

Leave a Reply